ڈالر مہنگا ہونے سے خا م مال کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو گا
لاہور(پ ر) ممتازتاجر رہنما وفیروز پور بورڈ لاہور کے سینئر نائب صدر خادم حسین سابق ایگزیکٹو ممبرلاہور چیمبرز آف کامرس نے کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی ڈالر کی قیمت 107سے بڑھ کر110روپے پہنچنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ روپے کی بے قدری اور ڈالر مہنگا ہونے سے صنعتوں میں استعمال ہونے والاخام مال مہنگا ہونے سے صنعتی شعبہ متاثر ہوگا ۔ڈالر کی قیمت بڑھنے سے پٹرولیم مصنوعات پٹرول، ڈیزل ، بھی مہنگا ہوجائے گا جس سے مہنگائی کا سیلاب آئے گا اور صنعتی شعبہ کے ٹرانسپورٹیشن اخراجات بڑھنے سے صنعتی شعبہ دباؤ کا شکار ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
خادم