اینٹی کرپشن نے2017میں 2ارب کی ریکوری خزانے میں جمع کرائی ، مظفر علی رانجھا

اینٹی کرپشن نے2017میں 2ارب کی ریکوری خزانے میں جمع کرائی ، مظفر علی رانجھا

لاہور(عامر بٹ سے )محکمہ انسداد رشوت ستانی (اینٹی کرپشن) کی جانب سے عالمی یوم انسداد بدعنوانی ڈے کے موقع پر ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب بریگیڈئیر مظفر رانجھا ، میئر لاہورکرنل (ر)مبشر جاوید ،جسٹس فقیر حسین کھوکھر ،ادhکار شاہد، کرکٹر محمد یوسف کی گرمادینے والی تقاریر اور اینٹی کرپشن کی بدعنوانی کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں پر پیش کی جانے والی پراگراس نے ماحول گرمادیا ۔ ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب مظفر علی رانجھا نے محکمہ اینٹی کرپشن سمیت دیگر محکمہ جات سے آنے والے سرکاری ملازمین ،طلبا وطالبات صحافیوں اوردیگر شعبہ ہائے سے تعلق رکھنے والے حاضرین سے خطاب کیا ۔ ڈی جی اینٹی کرپشن مظفر علی رانجھا نے آگاہی دی کہ صوبے بھر میں رواں سال کے دوران2ارب روپے کی ریکوری حکومتی خزانے میں جمع کروائی گئی ہے۔1601چالان جمع کروائے گئے3634مقدمات کا اندراج کیا گیا600کنال سے زائد سرکاری اراضی وا گزار کروائی گئی جبکہ سینکڑوں سرکاری ملازمین کی گرفتاریاں بھی عمل میں لائی گئی۔ ڈی جی اینٹی کرپشن نے مزید آگاہی دی کہ کرپشن معاشرے کا ناسور ہے اب وقت آگیا ہے کہ اس کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں تمام سرکاری سکیموں کے کرپٹ افسران وملازمین کو انتباہ کررہا ہوں کہ وہ وقت دور نہیں جب آپ لوگ جیلوں میں ہوں گے ایماندار اوردیانتدار افسران وملازمین ہمارے لئے باعث فخر اور قابل تعریف ہیں ۔ جسٹس فقیر حسین کھوکھر کا کہنا تھا کہ ہر انسان کی ذمہ داری ہے کہ وہ کرپشن کی روک تھام میں اپنا کردار ادا کرے ، کرکٹر محمد یوسف کاکہنا تھا کہ تمام مسلمانوں کو نبی کریمؐ کے بتائے ہوئے راستے پرچلنا ہوگا اور جو کلمہ ہم پڑھتے ہیں اس پر پوری طرح عمل کرنا ہوگا تب ہی مسلمان بچ سکتے ہیں، فلم سٹار شاہد نے کہا کہ ہم سب کو انٹرنیشنل لاء اپنانا ہوگا ہم سب کو اپنے اندر تبدیلی لانا ہوگی کرپٹ افراد کی نشاندہی کرنا ہوگی اور ان کو روکنا ہوگا ۔محکمہ اینٹی کرپشن کی کارکردگی اور کارروائیوں کی دھوم سن چکا ہوں جس کا تمام تر کریڈٹ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کو دیتا ہوں ۔عالمی یوم انسداد بدعنوانی ڈے کے موقع پر جیسی کالج اوردیگر یونیورسٹیوں سے آنے والے طلباوطالبات نے بھی کرپشن کے خلاف ڈرامے اور ایکٹنگ کرتے ہوئے حاضرین سے دل کھول کر داد وصول کی۔ محکمہ اینٹی کرپشن کے ڈائریکٹر عدنان اولکھ ڈپٹی ڈائریکٹر نواز گوندل ، ڈپٹی ڈائریکٹر عمر مقبول، انسپکٹر ہیڈکوارٹر اعظم منیس، سرکل آفیسر ڈی ایس پی رئیس احمد خان، اے ڈی آئی امتیاز محسن ،سٹاف آفیسر ڈی جی رانا نعیم، پرسنل آفیسر ٹو ڈی جی منیر اکبر چوپڑہ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن سعدیہ اعجاز انسپکٹر نازیہ سندھو، انسپکٹر سید زبیر اخلاق، اسسٹنٹ ڈائریکٹر چوہدری مقبول سمیت محکمہ اینٹی کرپشن کے دیگر ذمہ داران نے اس ایونٹ کو کامیاب کروانے کیلئے بھرپور محنت کرتے اور اس ایونٹ میں آنے والے تمام مہمانوں کو ویلکم کرتے ہوئے مصروف پائے عالمی یوم انسداد بدعنوانی ڈے ایونٹ کو بھرپور پذیرائی ملنے اور کامیاب ایونٹ کروانے پر ڈی جی اینٹی کرپشن مظفر علی رانجھا اور ایڈیشنل ڈی جی محمد ندیم نے تمام ٹیم افسران وملازمین کو مبارکباد دی۔

اینٹی کرپشن

مزید : میٹروپولیٹن 1