یہویوں نے لبرل ازم کے نام پر باطل نظریہ متعارفکرایا،ثروت قادری

یہویوں نے لبرل ازم کے نام پر باطل نظریہ متعارفکرایا،ثروت قادری

لاہور( لیڈی رپورٹر)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ یہود ونصاریٰ نے لبرل اور سیکولر ازم کے نام پر باطل نظریہ متعارف کرایا ،بیت المقدس پر غاصبانہ جابرانہ قبضہ مذہب کے نام پر کیا جارہا ہے اور مسلمانوں کی نسل کشی کی جارہی ہے ،سیکولر اور لبرل ازم کے دعویدار آج کہا ں ہیں ،فلسطین میں ماؤں ،بہنوں بچوں ،بوڑھوں کا خون بہایا جارہا ہے ،انسانی حقوق کی تنظیمیں ،اقوام متحدہ کیوں خاموش ہے۔

،لگتا ہے انسانی حقو ق کی تنظیمیں اقوام متحدہ خاموش رہ کر یہود ونصاریٰ کو سپورٹ کررہے ہیں ،بیت المقدس کے تحفظ اور فلسطینیوں کے حق میں ہر مسلمان کو گھر سے نکل کر آواز بلند کرنا ہوگی ،مسلم حکمران خواب غفلت میں ہیں ، ترکی کی طرز پر پوری دنیا کے مسلمانوں کو باہر نکلنا ہوگا ،یہود نصاریٰ طاقت اور اسلحے کے نشے میں آپے سے باہر ہوچکے ہیں ،سیکولر اور لبرل کے دعویدار مذہب کی بنیاد پر فلسطین کا مسلمانوں کا قتل عام کررہے ہیں ، ۔

ثروت

مزید : میٹروپولیٹن 1