کرپشن کلچر نے معیشت کو کھوکھلا کر دیاہے،فرید احمد پراچہ

کرپشن کلچر نے معیشت کو کھوکھلا کر دیاہے،فرید احمد پراچہ

لاہور( لیڈی رپورٹر) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ حکومت کی غلط معاشی پالیسیوں اور کرپشن کلچر نے معیشت کو کھوکھلا کر دیاہے اور روپے کی بے قدری نے حکومت کے تمام کھوکھلے دعوؤں کی قلعی کھول دی ہے ۔ تجارتی خسارہ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکاہے ۔ قرضوں کے حجم میں مسلسل اضافہ ہورہاہے ۔ برآمدات تیزی سے انحطاط پذیر ہیں ۔ درآمد ی بل بڑھ رہاہے اور مہنگائی کی تازہ لہر پیداہوچکی ہے ۔ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے کہاکہ یہ حکومت سود کی محافظ بنی ہوئی ہے اور سودی معیشت جاری رکھنے پر اصرار کی وجہ سے اللہ کریم کی خصوصی پکڑمیں آچکی ہے ۔

فرید پراچہ

Back to Conversion Tool

مزید : میٹروپولیٹن 1