فوج کے جوان وطن کی خاطر جانیں قربان کر رہے ہیں،اعجاز چودھری

فوج کے جوان وطن کی خاطر جانیں قربان کر رہے ہیں،اعجاز چودھری

لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اعجاز احمد چوہدری نے دہشت گردوں کی فائرنگ سے سیکنڈ لیفٹینٹ عبدالمعیداور سپاہی بشارت کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج وطن عزیز کی خاطر اپنی جانیں قربان کر رہی ہے ، پاکستانی قوم نے دہشت گردی کی جنگ میں بے مثال قربانیاں دی ہے عالمی برادری کو یہ تسلیم کرنا ہوگا کہ پاکستانی قوم دہشت گرد نہیں بلکہ دہشت گردی کا شکار ہے ، دہشت گرد پاکستانی عوام کا عزم کمزور نہیں کر سکتے ، تحریک انصاف شہداء کے خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے ، انہوں نے کہا کہ فاٹا اصلاحات کا بل قومی اسمبلی میں پیش نہ کر کے نواز حکومت نے فاٹا کے عوام کے ساتھ کھلی دشمنی کا ثبوت دیا ہے ، فاٹا کو پختون خواہ میں ضم کی مخالفت کرنے والے فضل الرحمان ،محمود خان اچکزئی کی اصلیت عوام کے سامنے عیاں ہو چکی ہے ،فاٹا کو جلد از جلد خیبر پختون خواہ میں ضم کیا جائے ،پی ٹی آئی فاٹا کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے، نواز حکومت فاٹا کو خیبر پختون خواہ میں شامل نہ کر نے کے تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے ،انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف انتخابات میں تا خیر برداشت نہیں کرے گی ، انہوں نے کہا کہ اشتہاری وزیر خزانہ کو فوری طور پر برطرف کیا جائے، جیل کے خوف سے اسحاق ڈار بیرون ملک چھپے ہوئے ہے ،وہ گزشتہ روز امجد خان کی رہائش گاہ پر کارکنوں سے خطاب اور پنجاب یونیورسٹی کے طلباء کے وفد سے گفتگو کر رہے تھے

اعجاز چودھری

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...