گوجرانوالہ میں ختم نبوت کانفرنس 17دسمبر کو ہو گی،صاحبزادہ حامد رضا

گوجرانوالہ میں ختم نبوت کانفرنس 17دسمبر کو ہو گی،صاحبزادہ حامد رضا

لاہور( لیڈی رپورٹر)سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ17دسمبر کو گوجرانوالہ میں ختم نبوت کانفرنس ہو گی۔ جلسہ کی میزبانی سنی اتحاد کونسل کرے گی۔خواجہ حمیدالدین سیالوی خصوصی خطاب کریں گے۔4 جنوری کو پنجاب اسمبلی کے سامنے شہداء ختم نبوت کے چہلم کا بڑا اجتماع ہو گا۔ پیر سیال شریف کی قیادت میں تحریک ختم نبوت کے فیصلہ کن مرحلے کے لئے مشاورت جاری ہے۔ تمام گدی نشین مشائخ خواجہ حمید الدین سیالوی کے ساتھ ہیں۔ غداران ختم نبوت کی سہولت کار حکومت ملک کے سب سے بڑے مکتبہ فکر کے سامنے ٹھہر نہیں سکے گی۔ پیر سیال شریف کے حکم پر پورا ملک جام ہو سکتا ہے۔ پنجاب کے حکمران ہمیں انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور نہ کریں۔ اہل حق کشتیاں جلا کر میدان میں نکل آئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے دیوان عظمت سید محمد چشتی، پیر خالد سلطان قادری، پیر سید منور حسین شاہ جماعتی، پیر میاں خلیل احمد شرقپوری سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1