نشیبی علاقوں سے بارشی پانی کی نکاسی کا عمل جلد مکمل کیا جائے،سمیر سید

نشیبی علاقوں سے بارشی پانی کی نکاسی کا عمل جلد مکمل کیا جائے،سمیر سید

لاہور(جنرل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید نے شہر میں ہو نے والی بارش کے بعد نکاسی آب کے لئے تمام اسسٹنٹ کمشنرز، واسا ،زونز انتظامیہ اور ایل ڈبلیو ایم سی کو ہدایات جاری کر تے ہوئے کہا کہ شہر کے نشیبی علاقوں سے نکاسی آب کے کام کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تا کہ شہریوں کو آمدورفت میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کر نا پڑے۔ علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر لاہور سمیرا حمد سید نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ لاہور شہر کے تمام زونز میں انسداد ڈینگی مہم کو پوری جانفشانی سے جاری رکھے ہوئے ہے اور انسداد ڈینگی مہم پر مامور ٹیمیں شہر میں موجود کباڑخانوں، قبرستانوں، ٹائر شاپس ، زیر تعمیر بلڈنگز کے ساتھ ساتھ گھروں میں بھی ڈینگی سرویلنس کر رہی ہیں اور ٹیمیں اپنے اپنے علاقوں میں موجود ہر گھر کو چیک کر رہی ہیں۔ڈی سی لاہور نے عوام الناس سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے ارد گرد صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں اور کسی بھی جگہ پانی کھڑا نہ ہونے دیں اور ڈینگی مہم میں حصہ لینے والی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں۔

ڈپٹی کمشنر

مزید : میٹروپولیٹن 1