گیس کی لوڈشیڈنگ نے معمولات زندگی متاثر کئے،ذکر اللہ مجاہد

گیس کی لوڈشیڈنگ نے معمولات زندگی متاثر کئے،ذکر اللہ مجاہد

لاہور (پ ر) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ حکومتی دعوؤں کے باجود بجلی اور گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شہریوں کیلئے عذاب بن گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہارگذشتہ روز انہوں نے زون 143 کے ذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں امیرجماعت اسلامی زون 143ابوبکر صدیق ، سیکرٹری گلریز بٹ، سیف الرحمن ، کاظم شاہ ،محمد افضال و دیگر ذمہ داران شریک تھے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی ناقص پالیسیوں کے سبب بران رحمت شہریوں کے لیے زحمت ثابت ہو تی ہے ،گذشتہ روز باران رحمت کے بعد دو موریہ پل ، ڈیوس روڈ ، کینال روڈ، جیل روڈ ، مزنگ ،سمن آباد ، شاہرہقائد اعظم ، راوی روڈ ، ریلولے اسٹیشن سمیت شہر کی مختلف شاہراہوں اورسٹرکوں پر پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے بدترین ٹریفک جام اور شہریوں کے معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے حکومتی اعلان کے باوجود شہر کے مختلف علاقوں میں ابھی تک کئی کئی گھنٹوں کی غیر علانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے جس پر شہری پریشان اور سراپا احتجاج ہیں ۔ سردی کے بڑھتے ہی گیس کی شدید لوڈشیڈنگ اور گیس کا پریشر کم ہونے کی وجہ سے شہریوں کا گھریلوں نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے ۔ گیس کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے گھروں میں چولہے ٹھنڈے پڑگئے ہیں اور خواتین کا امور خانہ داری سرانجام دینا مشکل ہو چکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ گیس کے متبادل استعمال ہونے والی اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں ہو شرابا اضافے نے غریبوں کو ذہنی مریض بنا دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گیس کی لوڈشیڈ نگ اور کم پریشر کی وجہ سے ایل پی جی ، کوئلہ ، لکڑی اور مٹی کے تیل میں بھی دوکاندار اضافی نرخ وصول کر رہے ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1