پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ جمہوریت کے خلافسازشیں کر رہی ہیں،مسرت جمشید

پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ جمہوریت کے خلافسازشیں کر رہی ہیں،مسرت جمشید

لاہور(لیڈی رپورٹر)تحریک انصاف ویمن ونگ ایگزیکٹو کونسل کی ممبر مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے بعد اس کی اتحادی (ن) لیگ بھی اپنے سیاسی سفر آخرت کی جانب گامزن ہے ،عام انتخابات میں اپنی یقینی شکست کو دیکھتے ہوئے دونوں جماعتیں پس پردہ جمہوریت کیخلاف سازش میں مصروف ہیں ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملک کی معیشت آئی سی یو میں پڑی ہوئی ہے اور عالمی اداروں کے تحفظات اس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ پنجاب کے حکمران پلوں ، سڑکوں کو ترقی قرار دے رہے ہیں۔

جبکہ عوام کو تعلیم اور صحت سمیت کوئی بھی بنیادی سہولت میسر نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے سر سے چھت اور ان کے بچوں کا روزگار چھین کر میٹرو ٹرین چلانے والے ضرور پکڑ میں آئیں گے ۔ مسرت چیمہ نے کہا کہ گزشتہ انتخابات میں پیپلز پارٹی کی سیاسی تدفین ہو چکی ہے اور اب اسکی اتحاد ی (ن) لیگ بھی اپنے سیاسی سفر آخرت کی جانب گامزن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان پنجاب میں حکومتی وسائل سے جلسے نہیں کررہے بلکہ عوام اپنے حقوق کا شعور ملنے پر پی ٹی آئی کے جلسوں میں آرہے ہیں ۔

مسرت

مزید : میٹروپولیٹن 1