حکومت کے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے دعوے جھوٹ ثابت ہوئے،مہرین

حکومت کے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے دعوے جھوٹ ثابت ہوئے،مہرین

لاہور(لیڈی رپورٹر )سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ حکومت کے لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کے تمام دعوے جھوٹے ثابت ہوئے ،ملک بھر میں لوڈشیڈ نگ کا سلسلہ تاحال جارہی ہے ، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ایسے اعلانات نہ کئے جائیں جو زمینی حقائق سے مطابقت نہ رکھتے ہوں۔

اس طرح کے اعلانات سے حکومت کو سبکی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ،انہوں نے کہاکہ موسم سرما کی پہلی بار ش سے ہی ملک بھر کے بجلی کا نظام متاثر ہوا،لاہور میں 80فیڈر بند ہوگئے ، لاہور اندھیر ے میں ڈوبا رہا ، بارش کے علاوہ بھی عوام کو بجلی 24گھنٹے بجلی دستیاب نہیں ، ابھی تک ملک میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ،انہوں نے کہاکہ حکومت عوام کو دھوکا دینا بند کرے ، عوام سے کب تک جھوٹ بولا جائے گا ،بجلی کی پیداوار بڑھانے کے لئے روز نئے منصوبوں کا اعلان ہوتا ہے لیکن ابھی تک ملک سے اندھیر نہیں چھٹ سکے

مہرین

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...