محکمہ تحفظ ماحول نے موجودہ سال 4820گاڑیوں کے چالان کئے

محکمہ تحفظ ماحول نے موجودہ سال 4820گاڑیوں کے چالان کئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر) محکمہ تحفظ ماحول کی جانب سے رواں سال پنجاب بھر میں زیادہ شور اور دھواں دینے والی گاڑیوں کے خلاف بد ستور کریک ڈاؤن کا عمل جاری رہا اس ضمن میں نہ صرف ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیورز کے خلاف چالان کیے گئے اور گاڑیاں بند کی گئیں بلکہ عوام الناس کو گاڑیوں کی بر وقت مرمت ،ٹیوننگ اور سڑک پر چلتی ہوئی خراب گاڑیوں کے ماحول پر منفی اثرات سے متعلق آگاہی دی گئی لوگوں میں پمفلٹ اور تحریری لٹریچر تقسیم کیا گیا اس عمل میں ٹریفک پولیس ،رنگ روڈ اور موٹر وے پولیس بھی محکمہ تحفظ ماحول کے شانہ بشانہ کام میں مصروف رہی ۔ضلعی افسر برائے تحفظ ماحول لاہورانجم ریاض نے بتا یا کہ صرف ضلع لاہور میں 2017کے دوران 17923 گاڑیاں چیک،4820 کے چالان،195گاڑیاں بند اور1209670روپے جرمانے عائد کیے گئے انہوں نے کہا کہ آئندہ سال 2018میں گاڑیوں سے پید ااہونے والی آلودگی کے خلاف حکمت عملی وضع کی جارہی ہے۔
محکمہ تحفظ