(ن) لیگ اب جلد ہی ماضی کا حصہ بن جائے گی،اشرف بھٹی

(ن) لیگ اب جلد ہی ماضی کا حصہ بن جائے گی،اشرف بھٹی

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ لیگی اراکین اسمبلی کے استعفوں کی بارش کا آغاز ہو گیا ہے اور اب بہت جلد ہی (ن) لیگ کے باضمیر ارکان قومی و صوبائی اسمبلی پنجاب حکومت بالخصوص رانا ثناء اللہ کے روئیے کے خلاف مستعفی ہو جائیں گے (ن) لیگ اب جلد ہی ماضی کا حصہ بن جائے گی ختم نبوت کے قانون سے چھیڑ کھانی حکومت کے زہر آلود تلوار بن چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا قیام اسلام کے نام پر عمل میں لایا گیا اور حضرت محمد ﷺ اللہ کے آخری بنی ہیں ان کو آخری نبی تسلیم کرنا ہر مسلمان کے ایمان لا زمی جز ہے لیکن شریف خاندان نے غیر مسلم قوتوں کے کہنے پر حلف نامے میں تبدیلی کی لیکن پوری قوم نے اس سازش کو ناکام بنایا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1