پرائس مجسٹریٹوں کے 830چھاپے ،37گرانفروشوں کو گرفتار کر لیا

پرائس مجسٹریٹوں کے 830چھاپے ،37گرانفروشوں کو گرفتار کر لیا

لاہور(جنرل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر لاہورسمیر احمد سید کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن کو جاری رکھااور کارروائی کرتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے830مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر35دکانداروں کے چالان کیے جبکہ 41,000روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،37افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر37افراد کو گرفتار کروایا گیا۔09افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔ ڈ پٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

سمیر سید

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...