امریکہ کابیت المقدس کو اسرائیلی دارالخلافہ قرار دینا اسلام دشمنی ہے،پیر شبیر

امریکہ کابیت المقدس کو اسرائیلی دارالخلافہ قرار دینا اسلام دشمنی ہے،پیر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (لیڈی رپورٹر) امریکہ کابیت المقدس کواسرائیلی دارالخلافہ قراردینا اسلام دشمنی ہے،ڈونلڈ ٹرمپ کے اسلام دشمن ہتھکنڈے امریکہ کوروس کی طرح صفحہ ہستی سے مٹادیں گے ۔ان خیالات کااظہار تنظیم مشائخ عظام پاکستان اوربین المذاہب امن اتحاد پاکستان کی مرکزی مجلس شوریٰ کے اراکین صاحبزادہ پیر شبیر احمد صدیقی ، پیر الطاف حسین نقشبندی ، پیر رفاقت علی نقشبندی سمیت دیگر نے لاثانی سیکرٹریٹ پر اجلاس میں کیا ۔ انہوں نے مزیدکہاکہ مسلم امہ طاغوتی طاقتوں کیخلاف ایک ہوجائے،اوآئی سی اوراسلامی ممالک کاعسکری اتحاد اپنابھرپورکردارادکرے۔