سائن بورڈ لگاتے ہوئے مزدور وں کی ہلاکت،حنا پرویز کی تحریک التواء جمع

سائن بورڈ لگاتے ہوئے مزدور وں کی ہلاکت،حنا پرویز کی تحریک التواء جمع

لاہور(لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے ڈیفنس میں نجی بینک کا سائن بورڈ لگاتے تین مزدور جاں بحق ہونے کیخلاف اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی۔بغیر کسی حفاظتی انتظامات کے یہ انتہائی افسوسناک واقعہ ہے۔سائن بورڈ لگانے والی کمپنیاں نہ رجسٹررڈ ہیں اور نہ ان کے پاس کوئی حفاظتی آلات موجود ہو تے ہیں۔انہوں نے مزید موقف اختیار کیا ڈیفنس میں نجی بینک کا سائن بورڈ لگاتے ہوئے 3مزدور کرنٹ لگنے سے موقع پر جاں بحق ہو گئے اور 2زخمی ہو ئے ہیں۔یہ ایک انتہائی افسو سناک واقعہ ہے۔لہذا یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ سائن بورڈ لگانے والی کمپنیوں کو رجسٹررڈ کیا جائے اور ان کو پابند کیا جائے کہ وہ اپنے ملازمین کی انسورنش کرائیں ۔جو تین مزدور نجی بینک کا سائن بوڑد لگاتے جاں بحق ہوئے ہیں نجی کمپنی کے خاندانوں کی فوری مالی امداد کریں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...