علامہ شبیر احمد عثمانیؒ کا یوم وفات آج عقیدت و احترام سے منایا جائیگا

علامہ شبیر احمد عثمانیؒ کا یوم وفات آج عقیدت و احترام سے منایا جائیگا

لاہور ( پ ر) تحریک پاکستان کے عظیم راہنماء اور قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی ہدایت پر1947 میں پاکستان کی آزادی کا پرچم لہرانے والے ’’معمار پاکستان ‘‘شیخ الاسلام علامہ شبیر احمد عثمانیؒ کا یوم وفات آج 13 دسمبر 2017بروز بدھ ملک بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا اس موقعہ پر جمعیت علماء اسلام پاکستان ’ تذکرہ اسلاف کونسل ’عالمی انجمن خدام الدین، انٹرنیشنل ختم نبوت مؤومنٹ’پاکستان علماء کونسل’ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت’ پاکستان شریعت کونسل اور دیگر تنظیمیں اور جماعتیں ملک بھر میں جلسے سیمینار اور دیگر تقریبات منعقد کر کے علامہ شبیر احمد عثمانیؒ کی دیگر علماء کے ہمراہ قیام پاکستان کے لیے کی گئی کوششوں اور بے مثال جدوجہد پر ان کو زبردست خراج عقیدت پیش کریں گی’ علامہ شبیر احمد عثمانیؒ نے حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانویؒ کی ہدایت پرمفتی محمد شفیعؒ ،بانی جامعہ اشرفیہ لاہورمفتی محمد حسنؒ ، مولانا ظفر احمد عثمانی اور دیگر علماء کے ہمراہ تحریک پاکستان میں بھرپور حصہ لیتے ہوئے قیام پاکستان میں بنیادی کردار ادا کیا اس لیے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی ہدایت پر شیخ الاسلام علامہ شبیر احمد عثمانی ؒ نے مشرقی پاکستان اور علامہ ظفر احمد عثمانیؒ نے مغربی پاکستان میں آزادی کا پرچم لہرایا’ سرحد اور سلہٹ کے علاقوں کے ریفرنڈم کے ذریعہ پاکستان کا حصہ بنانے میں بھی علامہ شبیر احمد عثمانی ؒ کا روشن کردار ہے علامہ شبیر احمد عثمانیؒ نے قرار داد مقاصد کے ذریعہ پاکستان کو اسلامی دستور دیا اور اسی کی بنیاد پر 1973 کا آئین ترتیب دیا جس کی وجہ سے پاکستان میں کوئی بھی آئینی شق اسلام کے خلاف نہیں بنائی جاسکتی۔

علامہ شبیر

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...