جیلانی پارک میں گل داؤدی کی بہار ، میوزیکل پروگرام ، شہریوں کی جوق در جوق آمد

جیلانی پارک میں گل داؤدی کی بہار ، میوزیکل پروگرام ، شہریوں کی جوق در جوق آمد

 لاہور(اپنے نمائندے سے)پی ایچ اے کے زیر انتظام جیلانی پارک لاہور میں گل داؤدی پھول کی 250سے زائد رنگوں اور اقسام پر مشتمل پھولوں کی نمائش،درجنوں رنگوں اور بہترین طریقہ سے آراستہ ڈیزائن دار پھولوں نے مردو خواتین سمیت بچوں کے دل بھی موہ لئے ،7دسمبر سے شروع ہونے والی نمائش میں اب تک لاکھوں لوگوں کی بھرپور شرکت،نمائش کو دیکھنے آنے والے شہریوں کے لئے شہرت یافتہ فنکاروں پر مشتمل میوزیکل پروگرام،رنگ برنگی لائٹنگ کا بھی انتظام کیا گیاتفصیلات پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی لاہور کے زیر انتظام جیلانی پارک لاہور میں گل داؤدی پھولوں کی نمائش دیکھنے روزانہ شہریوں کی بڑی تعداد آرہی ہے جاری ہے،اور شائقین کی تعداد لاکھوں تک جا پہنچی ہے ۔ نمائش کو دیکھنے آئے ہوئے لوگوں نے کہا کہ باغ بانی حقیقت میں ایک میں فن ہی نہیں بلکہ عبادت بھی ہے اس فن سے تعلق رکھنے والا شخص ہمیشہ صبر کا عادی ہوتا ہے ،جس طرح گل داؤدی 11ماہ کی محنت کے بعد دیکھنا نصیب ہوتا ہے اسی طرح صبر سیکھنا ہو تو ان صبر آزما کام میں مصروف مالیوں سے سیکھیں ،اس طرح کی نمائشیں ہونی چاہیں،جس طرح کا ہمارا ماحول ہے اس میں باہر نکلنا بہت مشکل ہے اور ڈر بھی لگتا ہے لیکن ادھر آکر قدرت کے اتنے بہترین رنگ دیکھ کردل باغ باغ ہو گیا ہے ،ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقات عامہ پی ایچ اے سید محمد شہزاد طارق نے کہا کہ گل داؤدی پھول 11ماہ کی محنت اور توجہ سے تیار ہوتا ہے لیکن اس کی عمر 20سے 25دن ہوتی ہے اس لئے یہ نمائش بھی 20سے 25دن جاری رہے گی،اس نمائش کا واحد مقصد قدرت کے خوبصورت رنگوں کو عوام الناس تک پہنچانا ہے اس وقت تک ہر طبقہ سے تعلق رکھنے والے ہر ڈیپارٹمنٹ کے آفیسرز نے نمائش کا وزٹ کا کیا ہے اور پی ایچ اے زیر انتظام لگنے والی اس نمائش کو سراہا ہے۔

گل داؤدی

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...