بد زبانی اور بد کلامی کی بنیادپی ٹی آئی نے ڈالی،شہباز غوث
لاہور(پ ر)مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز غوث نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سیاست میں بد زبانی اور بد کلامی کی بنیاد عمران خان نے ڈالی ان کا کہنا تھا کہ اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ کے بارے عمران خان نے انتہائی نازیبا الفاظ کئے جو قابل مذمت ہیں پنجاب میں وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی قیادت میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ اٹھا کر دیکھ لیں کسی بھی دور حکومت میں اتنے ترقیاتی کام نہیں ہوئے مسلم لیگ ن عوامی خدمت کو بنیاد بنا کر الیکشن میں جائے گی ۔
جب کہ ہمارے مخالفین کس منہ سے عوام میں جائیں گے، ان کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کا جتنا میڈیا ٹرائل کیا گیا اگر کسی اور جماعت کا کیا جاتا تو وہ اب تک ختم ہوجاتی مگر اس قدر میڈیا ٹرائل اور پروپیگنڈے کے باوجود مسلم لیگ ن اپنی آب و تاب کے ساتھ موجود ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف عوام کے دلوں میں رہتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کے خلاف ایک بار پھر سازشی عناصر صف بندی کر رہے ہیں مگر ہمیشہ کی رطح یہ سازشی ٹولہ ناکام ہو گا۔