شیخوپورہ کی ترقی کے لئے 25کروڑ کے منصوبے شروع ہونگے،زمرد یاسمین

شیخوپورہ کی ترقی کے لئے 25کروڑ کے منصوبے شروع ہونگے،زمرد یاسمین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ ن کی سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر زمرد یاسمین رانا نے کہا ہے کہ شیخوپورہ کی ترقی کے لئے 25کروڑروپے کے منصوبے شروع کئے جائیں گے ،ان منصوبوں سے عوام کامعیار زندگی بہترہوگا ور عوام کوریلیف ملے گا، شیخوپورہ کی ترقی کے لئے کئی منصوبے منظور کرلئے گئے ہیں ،ان منصوبوں کی تکمیل سے یہاں ترقی کا نیا دور شروع ہوگا ، ان ترقیاتی منصوبوں کی منظوری میں رانا تنویر حسین کا کردار اہم ہے ، ضلعی حکومت مثالی انداز میں کام کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ رانا تنویر حسین نے ہمیشہ شیخوپورہ کی ترقی کے لئے اہم کرداادا کیا ہے ،ضلع کونسل کے چیئر مین رانا عتیق انور نے بھی ان منصوبوں کو منظور کروانے میں ذمہ داری سے کردار ادا کیا۔

ہے ، شیخوپورہ کی تعمیر و ترقی سے یہاں کے مسائل کم ہوں گے اور عوام کو ریلیف ملے گا ،دھرنا سیاست نے ملک کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالی ، عوام نے دھرنے والوں کو مسترد کردیا ،عوام مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ہیں۔