’’مجھے دشمن کے بچوں کو پڑھانا ہے‘‘ کے موضوع پر فن رنگ پینٹنگ نمائش

’’مجھے دشمن کے بچوں کو پڑھانا ہے‘‘ کے موضوع پر فن رنگ پینٹنگ نمائش

لاہور( لیڈی رپورٹر)سٹوڈنٹس میں آرٹس کی چھپی صلاحیتوں کااجاگر کرنے اور دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے رنگ ایونٹ پلینرزکے زیر اہتمام ’’مجھے دشمن کے بچوں کو پڑھانا ہے ‘‘کے نام سے فن رنگ پینٹنگ ایگزبیشن کا اہتمام کیا گیا ۔ نامور آرٹسٹ نیئر علی دادا نے ایونٹ میں کارکردگی والے بچوں میں تعریفی استاد تقسیم کیں ۔ دوروزہ ایونٹ کے آخری روز الحمراء آرٹ گیلری میں لاہور اور کوجرانوالہ ڈویژن کے 3000بچوں کی 250منتخب تصاویر میں پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں کوانعامات دیئے گئے ۔

نمائش میں رکھی تصاویر میں سکول کے بچوں نے انتہائی خوبصورتی سے انتظامیہ کی جانب سے دئیے گئے موضوع ’’مجھے دشمن کے بچوں کو پڑھانا ہے ‘‘کی مناسبت سے اپنی سوچ کی عکاسی دلکش انداز میں کی جسے آنے والوں نے گہری دلچسپی ظاہر کی ۔ رنگ ایونٹ پلینرز کے پروجیکٹ ڈائریکٹر علی ظفر نے تصویری نمائش کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نمائش کا مقصد نوجوان سٹوڈنٹس میں فن کی اہمیت اجاگر کرنے اور پاک فوم کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے ۔ اختتامی تقریب کے مہمانے خصوصی نامور آرٹسٹ نیئر علی دادا سعید اختر عرفان اور محسن خاور نے ایونٹ کے اختتام پر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سکولوں کے بچوں میں تعریفی استاد تقسیم کیں ۔ اس موقع پر ایونٹ کو خوبصورت بنانے میں اہم قردار ادا کرنے والے رنگ ایونٹ پلینرز کے ولنٹیرئنز اور آرگنائزرزمیں شیلڈ تقسیم کی گئیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...