بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنا بدترین شرانگیزی ہے،مولانا اسماعیل

بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنا بدترین شرانگیزی ہے،مولانا ...

لاہور(لیڈی رپورٹر )امریکی صدر ٹرمپ کی طرف سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنا بدترین شرانگیزی ہے عالم اسلام ہی نہیں دنیا بھر کے انصاف پسندوں نے اس اعلان کو مسترد کر دیا،عالم اسلام کے نمائندہ فورمز امت مسلمہ کی صحیح معنوں میں ترجمانی کی ذمہ داری نبھائیں،پاکستانی عوام بیک آواز ہو کر فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کرکے یہ ثابت کردیا کہ وہ ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف ہیں ان خیالات کااظہارعالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم تبلیغ مولانا محمداسماعیل شجاع آبادی،مولانا عزیز الرحمن ثانی،مولانا قاری جمیل الرحمن اخترمبلغ ختم نبوت لاہور مولانا عبدالنعیم نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا امریکی صدر ٹرمپ نے ایک یہودی مہرے کے طور پر فلسطین کو اسرائیلی جھولی میں ڈالنے اور قبلہ اول کے حوالے سے یہودیوں کے مذموم مقاصد کی تکمیل کے لیے راہ ہموار کرنے کی کوشش کی جو قابل مذمت ہے۔

انھوں نے کہا کہ امریکی صدر کے اس اقدام کو صرف عالم اسلام ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے انصاف پسندوں نے سختی سے مسترد کر دیا ہے تاریخ کے اس نازک موڑ پر عالم اسلام کے حکمرانوں اور امہ کی نمائندہ تنظیموں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ مسلمانوں میں پائے جانے والے اضطراب کے حوالے سے توانا آواز بلند کریں اور مسلمانوں کی صحیح معنوں میں ترجمانی کریں انھوں نے مزید کہاکہ جس صلیبی جنگ کا آغاز اوبا مہ نے کیا تھا ٹرمپ کے اس فیصلے نے مشرق وسطی میں اسی صلیبی جنگ کی آگ کومزید بھڑکا دیا ہے قرآن پاک میں اللہ نے واضح فرما دیا یہود نصاری تمہارے دوست نہیں ہوسکتے مگر افسوس آج مسلم حکمراں اپنے مفادات کے لیئے یہود ونصاری سے دوستیاں لگاتے ہیں نجلس تحفظ ختم نبوت امریکہ کے اس اقدام کی سخت مذمت کرتی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...