شمالی وزیر ستان میں سیکورٹی فورسز پر حملہ افسوسناک ہے،زاہد محمود

شمالی وزیر ستان میں سیکورٹی فورسز پر حملہ افسوسناک ہے،زاہد محمود

لاہور( لیڈی رپورٹر)شمالی وزیر ستان میں سیکورٹی فورسز پر دہشت گرد حملہ افسوسناک ہے۔بیرونی مداخلتوں کی وجہ سے پاکستان میں دہشت گردیبڑھ رہی ہے ۔ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کے جوانوں کی قربانیوں کو پاکستانی قوم ہمیشہ یادرکھے گی۔دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پوری قوم متحد اور پر عزم ہے۔ پاکستان علماء کونسل شمالی وزیر ستان حملے کے شہداء کے خاندانوں سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتی ہے۔یہ بات پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین اور ممبر اسلامی نظریاتی کونسل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی،وائس چیئرمین مولانا عبید الرحمن ضیاء،پیر جی خالد محمود قاسمی،حافظ شعیب الرحمن ،مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا شاہ نواز فاروقی ،مولانا شبیر احمد عثمانی،مولانا خالد سرفرازی،حافظ محمد شعبان صدیقی،مفتی حفظ الرحمن بنوری،حافظ محمد طیب قاسمی،علامہ یونس حسن نے شمالی وزیر ستان میں پاک فوج کی گاڑی پر دہشت گردوں کی فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ ملک دشمن قوتیں عدم استحکام پیدا کرنے کیلئے دہشت گردی کروارہی ہیں۔ بھارت مسلسل افغانستان کے ذریعے پاکستان میں تخریب کاری کررہا ہے۔ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے۔ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں اپنی جان قربان کرنے والے پاکستانی قوم کے ہیرو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان علماء کونسل شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے پاک فوج کے سیکنڈ لیفٹیننٹ عبد المعید اور سپاہی کی شہادت پر ان کے خاندان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...