یونائیٹڈ بنک آفیسر کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیکا سالانہ اجلاس

یونائیٹڈ بنک آفیسر کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیکا سالانہ اجلاس

لاہور(پ ر) یونائیٹڈ بنک آفیسر کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی نزد لمز یونیورسٹی ڈیفنس کے پارک میں سالانہ اجلاس عام 2017ء منعقد ہوا جس کی صدارت عبدالغفار خان صدر سوسائٹی نے کی سیکرٹری جنرل سوسائٹی نے سالانہ رپورٹ پیش کی اور سالانہ بجٹ منظور کے لئے پیش کیا جس کی منظوری ہاؤس نے دی۔ تمام ممبران نے بھرپور تائید کی اور سوسائٹی کے فیز IIبنانے پر زور دیا اور سوسائٹی میں بڑی محنت سے الیکٹری سٹی لگوانے پر انتظامیہ کا شکر ادا کیا ، قاضی خبیب نے اپنے خطاب میں کہا کہ تمام سہولیات آہستہ آہستہ اپنے وقت پر انسٹال ہوتی جا رہی ہیں اور ترقیاتی کام بڑی تیزی سے تکمیل پا رہے ہیں ،عوام کی خدمت انتظامیہ کا اولین فرض ہے سیکرٹری جنرل منیب عثمانی کو ممبران نے اے جی ایم کے حوالے سے اپنے مختلف مسائل سے آگاہ کیا جس پر جنرل سیکرٹری نے تمام ترقیاتی کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت جاری کیں فیز IIبنائے جانے کے مطالبہ تمام ممبران نے پر زور حمایت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...