انٹربورڈز کمیٹی آف چیئرمین کا دو روزہ سالانہ اجلاس 13اور 14کو ہوگا

انٹربورڈز کمیٹی آف چیئرمین کا دو روزہ سالانہ اجلاس 13اور 14کو ہوگا

لاہور (لیڈی رپورٹر )تعلیمی بورڈ لاہور کے زیر اہتمام انٹربورڈز کمیٹی آف چیئرمین کا دو روزہ سالانہ اجلاس 13اور 14دسمبر کو ایک مقامی ہوٹل میں صبح 9-00بجے منعقد ہوگا۔ اجلاس میں ملک بھر کے تعلیمی، فنی تعلیم اور ٹیکسٹ بک بورڈز کے چیئرمین شرکت کریں گے۔اجلاس میں امتحانی نظام کو مزید بہتر بنانے اور دیگر تعلیمی معاملات پر غور کیا جائے گا اور اہم فیصلے کئے جائیں گے۔وزیر برائے اعلی تعلیم سید رضا علی گیلانی افتتاحی اجلاس کی صدارت کریں گے اورحاضرین کو حکومت پنجاب کی تعلیمی پالیسیوں اور اعلی تعلیم کے شعبے میں کی جانے والی اصلاحات سے آگاہ کریں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...