حذیفہ اشرف نوشاہی کالج کی نعت کونسل کے صدر منتخب

حذیفہ اشرف نوشاہی کالج کی نعت کونسل کے صدر منتخب

لاہور (لیڈی رپورٹر )گورنمٹ شالیمار پوسٹ گریجویٹ کالج لاہور کے سال سوم کے طالب علم صاحبزادہ حذیفہ اشرف نوشاہی کو کالج کی نعت کونسل کا صدر منتخب کر لیا گیا ہے۔ صاحبزادہ حذیفہ نوشاہی نبی پاکﷺ کی ثناء خوانی میں ایک منفرد مقام رکھتے ہیں وہ قانون دان صاحبزادہ میاں محمد اشرف عاصمی ایڈووکیٹ کے فرزند ہیں۔وہ ملک بھر میں میلاد پاک ﷺ کی محافل میں نبی پاکﷺ کی خدمت میں نذرانہ عقیدت پیش کرنے کا اعزاز رکھتے ہیں۔ مختلف شعبہ ہائے زندگی کی شخصیات پرنسپل گورنمٹ کالج آف کامرس سبزہ ذار لاہور کے پر نسپل احمد اعوان،پیس مشن امریکہ کے چےئرمین ڈاکٹر ظفر اقبال نوری نے نیک خواہشتا کااظہار کیا ہے۔

مصطفائی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر غلام مرتضیٰ سعیدی، گیرژن یونیورسٹی کے شعبہ علوم اسلامیہ کے چےئرمین ڈاکٹرسعید احمد سعیدی لاہور ہائی کورٹ بار کے صدر چوہدری ذوالفقار علی سجادہ نشین درگاہ زاویہ نوشاہی سرگودہا پیر طریقت حکم میاں محمد یوسف قادری نوشاہی، ورلڈ کالمسٹ کلب کے صدر دلاور چوہدری الزہرہ گروپ آف کالجز سرگودہا کے ڈائریکٹر جاوید مصطفائی، انجمن اساتذہ پاکستان کے سابق مرکزی صدر ڈاکٹر اسحاق رحمانی، ادب سرائے انٹرنیشنل کے چےئرمین ممتاز شاعر و ہ نثر نگار ڈاکٹر شہناز مزمل، پاور لائزز گروپ کے چےئرمین محمد رضا ایڈووکیٹ روزنامہ الشرق کے گروپ ایڈیٹر اور ہیومن رایٹس موومنٹ انٹرنیشنل کے چےئرمین محمد ناصر اقبال خان نے مبارکبا دی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...