بیت المقدس کواسرائیل کا دارالخلافہ تسلیم کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

بیت المقدس کواسرائیل کا دارالخلافہ تسلیم کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (لیڈی رپورٹر )ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے کارکنوں نے شالیمار روڈ گڑھی شاہو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے بیت المقدس کواسرائیل کا دارالخلافہ تسلیم کرنیکے اعلان کیخلاف قائد ورلڈ پاسبان علامہ محمد ممتاز اعوان کی قیادت میں ایک بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا اورزبردست نعرہ بازی کی ۔اظہارِ نفرت و مذمت کے طور پر امریکی پرچم بھی نذر آتش کیا اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ممتاز اعوان ،مولانا عبید اللہ انور،ڈاکٹر شاہد نصیر،مولانا حنیف حقانی،حافظ شعیب الرحمن،مولانا حسین احمد اعوان،پیر ایس اے جعفری اور عمر ممتاز اعوان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالخلافہ تسلیم کرنے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے اسے مذہبی انتہا پسندی کا بدترین واقعہ قراردیاہے۔

اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا اور کہا کہ اس امریکی انتہاپسندانہزفیصلے کیخلاف پوری امت مسلمہ سراپا احتجاج ہے۔


علامہ ممتاز اعوان نے کہا کہ مسلمانوں کے قبلہ اول بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالخلافہ بنانیکا اعلان دنیا کی ایک چوتھائی قوم دو ارب مسلمانوں کے جذبات کا خون ہے۔57مسلم ممالک کے حکمران متحد ہوکراس امریکی ناجائز فیصلے کیخلاف نہ صرف اپنا بھرپور احتجاج ریکارڈ کرائیں بلکہ وہ امریکہ کا مکمل ،سفارتی ،سیاسی و اقتصادی بائیکاٹ کا اعلان کریں یہی پوری امت مسلمہ کی آواز اور مطالبہ ہے۔