فیکلٹی آف لاء،یوسی پی کا طالب علموں کیلئے موٹیویشنل لیکچر

فیکلٹی آف لاء،یوسی پی کا طالب علموں کیلئے موٹیویشنل لیکچر

لاہور (پ ر)یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب فیکلٹی آف لاء نے گزشتہ دنوں اپنے طلبا ء و طالبات کے لیے ایک موٹیویشنل لیکچر کا اہتمام کیاجس میں محترم وقاص قدیر ڈار صاحب کو مدعو کیا گیا۔ لیکچر میں ڈین فیکلٹی آف لاء نے تمام فیکلٹی ممبرز اور طلباء و طالبات کے ساتھ شرکت کی۔وقاص قدیر ڈار ایک نامور اور قابل وکیل ہیں جوکہ اپنے کیرئیر میں پروسیکیوٹر جنرل (نیب)، ڈائریکٹر لاء کنٹری لیٹیگیشن ہیڈ(ایس۔ای۔سی۔پی)، ڈپٹی اٹارنی جنرل پاکستان او بنھھ در اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب جیسے بہت سے اہم عہدوں پر فائز رہے ہیں۔ انہوں نے طلباء و طالبات کو وکالت جیسے بہترین پیشہ کا انتخاب کرنے پر شاباش دی۔

اور انہیں اپنی زندگی میں محنت، ایمانداری اور لگن سے کام کرنیکی تلقین کی۔طلباء و طالبات نے معزز مہمانِ گرامی سے پاناما اور دیگر اہم کیسز بارے سوالات کیے جن کا انہوں نے سیر حاصل جواب دیا اور قانونی معاملات میں طلباء کی فہم اور معلوماتِ عامہ کو سراہا۔

لیکچر کے اختتام پر ڈین فیکلٹی آف لاء نے معزز مہمانِ گرامی کا شکریہ ادا کیا اور انہیں فیکلٹی آف لاء کی طرف سے سوونئیر پیش کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4