فلاح انسانیت کے زیر اہتمامکمیونٹی ڈویلپمنٹ ورکشاپ کا انعقاد

فلاح انسانیت کے زیر اہتمامکمیونٹی ڈویلپمنٹ ورکشاپ کا انعقاد

لاہور(لیڈی رپورٹر) فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کی جانب سے لاہور کے علاقے ملک پارک بند روڈ پر ایک روزہ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس کا مقصدیونین کونسل اور وارڈز کی سطح پر رفاہی سرگرمیوں کے لیے عملی اقدامات کرنا اور لوگوں میں صحت و صفائی کے لیے شعورکو اُجاگر کرنا تھا ۔ فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کے انچارج حافظ ابو بکر مدنی نے تکنیکی لکچر دیا۔

جبکہ اس کے ساتھ ورکشاپ میں شامل تمام لوگوں نے عملی کام بھی کیے ۔اس پروگرام میں شجر کاری ، عیادت کمیٹی، ڈیڈ باڈی مینجمنٹ ، ڈیزاسٹر مینجمنٹ ، بلڈ ڈونیشن، محفوظ معاشرہ،میونسپل ورک اور بنیادی صحت کے بارے آگاہی کی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔ ورکشاپ کے انچارج PP139 کے مسؤل عمر بن عبد العزیز نے کہا کہ اس قسم کی ورکشاپ کا انعقاد وقتا فوقتا کرتے رہیں گے۔ لوگوں کو اپنے پیارے وطن پاکستان کو سجانے اور سنوارنے کے لیے اسٹالز کے ساتھ ساتھ وارڈ کی سطح پر فلاحی و رفاحی پروگراموں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا ۔انہوں نے پروگرام کی اہمیت اور افادیت پر رشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ایسے پروگرام کے ذریعے پینے کے پانی کی ٹینکیوں کی صفائی، سیوریج کے نظام کو درست رکھنے اور صفائی ستھرائی کے بارے میں آگاہی کے لیے مدد ملے گی۔ جس سے محکمہ میونسپل کو بھی اپنے کام کرنے میں آسانی ہوگی۔ ورکشاپ کے عملی کام دیکھ کر مقامی لوگ بھی رضا کاروں کا ساتھ دینے لگے ۔ لوگوں کو فلاح انسانیت کے اس اقدام کی تعریف کی اور منتظمین کو مبارک دیتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...