عدم توجہی کے باعث معیشت زبوں حالی کاشکار ہے، مقصوداحمد

عدم توجہی کے باعث معیشت زبوں حالی کاشکار ہے، مقصوداحمد

لاہور( لیڈی رپورٹر) امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصوداحمد نے کہاہے کہ حکمرانوں کی عدم توجہی کے باعث ملکی معیشت زبوں حالی کاشکار ہے۔پاکستان شماریات بیورو کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق رواں سال تجارتی خسارہ میں29فیصد اضافہ کے ساتھ15ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔پچھلے سال یہ خسارہ11ارب ڈالر تھا۔ملکی بر آمدات 8سے9ارب ڈالر اور درآمدات19سے24ارب ڈالرہوگئی ہیں۔مہنگائی کوکنٹرول کرنے کے تمام حکومتی دعوے محض ریت کی دیوار ثابت ہوئے ہیں۔عوام کی زندگی کسمپرسی کی نذرہوچکی ہے۔رہی سہی کسرڈالر کی قیمت میں اضافے نے پوری کردی ہے۔روپے کی قدر میں کمی کے اصل محرکات سامنے لائے جائیں۔ڈالر110روپے سے تجاوز کرچکا ہے جس سے مہنگائی کا طوفان برپاہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزلاہور میں عوامی وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کیا

۔انہوں نے کہاکہ حکومت وقت کی جانب سے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے ٹھوس اقدامات نہیں کیے جارہے ۔مہنگائی،بے روزگاری اور لاقانونیت جیسے مسائل میں کمی کی بجائے اضافہ ہوچکا ہے۔تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد حکومتی پالیسیوں سے مایوس ہوکر اپنے جائزمطالبات کے لیے سڑکوں پر احتجاج کرنے پر مجبور ہیں۔اس حوالے سے آئے روز احتجاج اور مظاہروں کی خبریں میڈیا میں دیکھنے اور سننے کو ملتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے وسائل کی دولت سے نوازاہے مگر حکمرانوں کی ڈنگ ٹپاؤپالیسیوں کے سبب ہم ان سے بھر پورانداز میں استفادہ کرنے سے قاصر ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...