شاعرہ و نثر نگار باجی نسیم اختر کی جانب سے نعتیہ مشاعرہ

شاعرہ و نثر نگار باجی نسیم اختر کی جانب سے نعتیہ مشاعرہ

لاہور( پ ر)معروف شاعرہ و نثر نگار محترمہ باجی نسیم اختر کی جانب سے نعتیہ مشاعرہ و پاکستان ادبی فورم کے اعزاز میں دئیے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی چیئرمین ذبیح اللہ بلگن نے کہا کہ ادیب اور شاعر سیرت النبی کو عام کرنے میں اپنا کردار ادا کریں ۔ مشاعرہ سے معروف شاعر اعتبار ساجد،سعداللہ شاہ،ممتاز راشد لاہوری،جان کشمیری،کرن وقار،پروین سجل،شگفتہ غزل ،عمران مفتی،کفائت فاروقی،مسعود ارحم،عالیہ بخاری اور دیگر نے ہدیہ عقیدت پیش کیا ۔جبکہ شہزادہ علی ذولقرنین،عبد الستار اعوان،کامران ناصر ،محمد کامران ساقی،اصغر بھٹی،اور ز وہیب بھٹی نے اپنے جذبات کا اظہار کیا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...