نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو ٹیسٹ سیریز میں کلین سویپ کردیا

نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو ٹیسٹ سیریز میں کلین سویپ کردیا

 ہیملٹن(نیٹ نیوز)نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 240 رنز سے ہرا کر سیریز 2۔0 سے اپنے نام کر لی۔ راس ٹیلر میچ کے بہترین پلیئر قرار پائے۔ہیملٹن میں کھیلے گئے میچ کے چوتھے روز 444 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز نے 2 وکٹ پر 30 رنز سے دوسری اننگز دوبارہ شروع کی تو انہیں فتح کیلیے مزید 414 رنز درکار تھے لیکن پوری ٹیم 203 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، 5 بیٹسمین ڈبل فیگرز میں داخل نہ ہو سکے، نیوزی لینڈ کی جانب سے نیل ویگنر نے 3 جبکہ ٹم ساؤتھی، ٹرینٹ بولٹ اور مچل سینٹنر نے 2,2 وکٹیں حاصل کیں۔ قبل ازیں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی جنہوں نے پہلی اننگز میں 373 رنز بنائے، جیت راول 84 اور کولن ڈی گرینڈ ہوم نے 58 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، شینن گیبریل نے 4، کیمار روچ نے 3 وکٹیں حاصل کی۔ جواب میں ویسٹ انڈین ٹیم پہلی اننگز میں 221 رنز بنا سکی، کریگ بریتھ ویٹ نے 66 رنز بنائے، ٹرینٹ بولٹ نے 4 جبکہ ٹم ساؤتھی، کولن ڈی گرینڈ ہوم اور نیل ویگنر نے 2,2 وکٹیں حاصل کیں۔ نیوزی لینڈ نے راس ٹیلر کی ناقابل شکست سنچری سے تقویت پاتے ہوئے دوسری اننگز میں 8 وکٹ پر 291 رنز بناتے ہوئے اننگز ڈکلیئر کرتے ہوئے مہمان ٹیم کو فتح کیلیے 444 رنز کا ہدف دیا تھا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی