کورین تائیکوانڈو ، آرمی5 گولڈ میڈلز کے ساتھ سرفہرست

کورین تائیکوانڈو ، آرمی5 گولڈ میڈلز کے ساتھ سرفہرست

اسلام آباد(اے پی پی) 12 ویں کورین ایمبیسیڈر نیشنل تائیکوانڈو چیمپن شپ کے چوتھے روز کے مقابلوں کے بعد آرمی کی ٹیم 5گولڈ اور 3سلور میڈلز حاصل کرکے پہلی پوزیشن پر ہے،واپڈا کی ٹیم 2گولڈ ،5سلور اور ایک براونز میڈل حاصل کرکے دوسری ،ریلوے کی ٹیم 6 براؤنز میڈلز حاصل کرکے تیسری، ہائر ایجو کیشن کمیشن کی ٹیم 5براونزمیڈلز حاصل کرکے چوتھی،سندھ کی ٹیم 3براونز میڈلز حاصل کرکے پانچویں اور خیبر پختونخوا کی ٹیم ایک براونز میڈل حاصل کر کے چھٹی پوزیشن پر ہے۔

جبکہ بلوچستان کی ٹیم تاحال کوئی بھی میڈل جیتنے میں کامیاب نہیں ہو سکی اور اس نے ساتویں پوزیشن حاصل کر رکھی ہے۔ چیمپن شپ کی اختتامی تقریب آج ہو گی۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی کورین سفیر ہوں گے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی