پارتھو پٹیل کی فٹنس مسائل کے باعث دورہ جنوبی افریقہ میں شرکت غیریقینی

پارتھو پٹیل کی فٹنس مسائل کے باعث دورہ جنوبی افریقہ میں شرکت غیریقینی
 پارتھو پٹیل کی فٹنس مسائل کے باعث دورہ جنوبی افریقہ میں شرکت غیریقینی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارتی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز پارتھو پٹیل کی فٹنس مسائل کے باعث آئندہ ماہ شیڈول دورہ جنوبی افریقہ میں شرکت غیر یقینی صورتحال کا شکار ہو گئی، وہ رانجی ٹرافی میں بینگال کے خلاف کوارٹر فائنل کے چوتھے روز انگلی کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔ پٹیل کو ڈومیسٹک کرکٹ میں نمایاں کارکردگی کے اعتراف میں بیک اپ وکٹ کیپر کے طور پر جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے بھارتی سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے تاہم انجری کی وجہ سے ان کی سیریز میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔ پٹیل نے 2002ء میں بھارت کی طرف سے انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کیا تھا لیکن دھونی کی تسلسل کے ساتھ عمدہ کارکردگی کی وجہ سے کسی بھی دوسرے وکٹ کیپر کی ٹیم میں مستقل جگہ نہ بن سکی تاہم پٹیل نے ہمت نہ ہاری اور عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھا جس کی وجہ سے وہ دوبارہ ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔

، انہیں 23 ٹیسٹ، 38 ون ڈے اور دو ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچز میں بھارتی ٹیم کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی