بھارت اور سری لنکا دوسرے ون ڈے میں آج آمنے سامنے

بھارت اور سری لنکا دوسرے ون ڈے میں آج آمنے سامنے

موہالی(نیٹ نیوز)بھارت اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل آج موہالی میں کھیلا جائے گا۔ شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے 13 دسمبر کو چندی گڑھ اور تیسرا 17 دسمبر کو وشاکھاپٹنم میں کھیلا جائے گا۔ سری لنکن ٹیم کے کپتان تھسارا پریرا نے کہا ہے کہ پہلے ون ڈے میں تاریخی فتح کے بعد ہمارے پاس پہلی بار بھارتی سرزمین پر سیریز جیتنے کا سنہری موقع ہے، ہدف کے حصول کیلئے کھلاڑیوں کو تینوں شعبوں میں صلاحیتوں سے بڑھ کر کھیل پیش کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم پر کوئی دباؤ نہیں، ہر کوئی جانتا ہے کہ اگر ہم میچ جیت گئے تو سیریز بھی جیت جائیں گے، سارا پریشر میزبان ٹیم پر ہو گا اسلئے ہم میچ جیتنے کیلئے 100 فیصد کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے قائم مقام کپتان روہت شرما نے کہا ہے کہ پہلے ون ڈے میں بدترین شکست آنکھیں کھولنے کے لئے کافی ہے اب ہمارے پاس مزید غلطی کی گنجائش نہیں ۔ بطور کپتان اپنے پہلے ہی میچ میں شکست پر ردعمل میں انہوں نے کہا کہ ایسے میچ ہمیں اپنی غلطیوں اور خامیوں پر نظر ڈالنے کا موقع فراہم کرتے ہیں اس سے سبق سیکھنا ہوگا۔ روہت شرما ویرات کوہلی کی عدم موجودگی میں قیادت کے فرائض انجام دے رہے ہیں لیکن بیٹنگ لائن کی بدترین ناکامی نے اس کا مزہ کرکرا کردیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی