بھارتی بورڈ نے راجستھان کرکٹ ایسوسی ایشن پر عائد پابندی اٹھا لی

بھارتی بورڈ نے راجستھان کرکٹ ایسوسی ایشن پر عائد پابندی اٹھا لی

نئی دہلی(نیٹ نیوز) بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے راجستھان کرکٹ ایسوسی ایشن (آر سی اے) پر عائد پابندی واپس اٹھا لی۔ بی سی سی آئی نے اس شرط پر کہ للت مودی ایسوسی ایشن کے امور سے دور رہیں گے کی شرط پر اس کی معطلی ختم کی، بی سی سی آئی نے خصوصی جنرل اجلاس میں آر سی اے کو دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ کیا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ نے 2014ء میں سابق آئی پی ایل کمشنر للت مودی کے دوبارہ راجستھان کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر منتخب ہونے کے بعد آر سی اے کو معطل کر دیا تھا تاہم بی سی سی آئی نے نئی دہلی میں منعقدہ خصوصی اجلاس میں مشروط طور پر آر سی اے کو دوبارہ بحال کر دیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی