آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشز سیریز کا تیسرا ٹیسٹ کل سے شروع ہوگا

آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشز سیریز کا تیسرا ٹیسٹ کل سے شروع ہوگا

پرتھ(آئی این پی)آسٹریلیا اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ایشز سیریز کا تیسرا ٹیسٹ پرسوں14 دسمبر سے پرتھ میں شروع ہوگا۔ میزبان ٹیم کو پانچ میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل ہے۔ تفصیلات کے مطابق برسبین میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے 10 وکٹ اور ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں 120 رنز سے فتح حاصل کی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا چوتھا ٹیسٹ 26 سے 30 دسمبر تک میلبورن جبکہ پانچواں اور آخری ٹیسٹ 4 سے 8 جنوری تک سڈنی میں کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی