نوجوان کوہ پیما مشاہد شاہ پولر ایکسپڈیشن مقابلے میں حصہ لیں گے

نوجوان کوہ پیما مشاہد شاہ پولر ایکسپڈیشن مقابلے میں حصہ لیں گے

لاہور(سپورٹس ڈیسک)نوجوان کوہ پیما مشاہد شاہ کئی ملکی سطح کے مقابلوں میں حصہ لے چکے ہیں تاہم وہ بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرکے ملک کا نام روشن کرنے کے خواہشمند ہیں۔ مشاہد شاہ عالمی سطح کے مقابلے ’پولر ایکسپڈیشن مقابلے‘ میں بھی سبز ہلالی پرچم لہرانے کے لیے پر عزم ہیں اور انہوں نے انٹرنیشنل چیلنج کو قبول کرلیا ہے۔اس چیلنج میں دنیا بھر کے 130 ممالک سے کوہ پیما شامل ہیں اور یہ سوئیڈن اور ناروے کے برفیلے پہاڑوں پر انوکھے قسم کا مقابلہ ہے۔ مشاہد شاہ کو اس مقابلے میں شرکت کے لیے آن لائن ووٹوں کی ضرورت ہے اور ہندوستان کے کوہ پیما نیوگ ان سے چند ہزار ووٹ آگے ہیں جب کہ آن لائن ووٹنگ کے لیے مزید 2 روز باقی ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی