زمبابوے کا جنوبی افریقہ کے خلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ کیلئے سکواڈ کا اعلان

زمبابوے کا جنوبی افریقہ کے خلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ کیلئے سکواڈ کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہرارے (نیٹ نیوز) زمبابوے کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے رواں ماہ جنوبی افریقہ کے خلاف شیڈول واحد ٹیسٹ میچ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا، سین ولیمز، میلکم والر، مائیکل چینویا اور نیاشا مایاوو کو ڈراپ کر دیا گیا جبکہ 21 سالہ فاسٹ باؤلر بلیسنگ موزاربانی اور بلے باز ریان برل پہلی بار سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب رہے، زمبابوے اور جنوبی افریقہ کے درمیان تاریخی چار روزہ باکسنگ ڈے ٹیسٹ 26 سے 29 دسمبر تک پورٹ الزبتھ میں کھیلا جائے گا۔ اعلان کردہ ٹیم میں کپتان گریم کریمر، ہملٹن مسکڈزہ، کریگ ایرون، برینڈن ٹیلر، چامو نوروا چیبھابھا، ریجس چیکبوا، سکندر رضا، ریان برل، ٹنڈئی چتارا، بلیسنگ، ٹنڈئی چیسورو، پیٹر مور، سولومون میر، کائل جروس اور کرس موفو شامل ہیں۔