دبئی کپ کی فاتح پاکستانی بیس بال ٹیم وطن واپس پہنچ گئی

دبئی کپ کی فاتح پاکستانی بیس بال ٹیم وطن واپس پہنچ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹر)دبئی کپ کی فاتح پاکستان بیس بال ٹیم وطن واپس پہنچ گئی، ایئرپورٹ پر پاکستان بیس بال فیڈریشن کے چیئرمین شوکت جاوید ، صدر خاور شاہ اور دیگر عہدیداران نے ان کا والہانہ استقبال کیا،یو اے ای سے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پہنچنے والوں میں عمیر بھٹی،حافظ محمد عثمان، مصدق حنیف، امین آفریدی، وقاص اسمعیل، ظفر آفریدی، طارق ندیم، عبدالجبار، عمر حیات، عبدالرحمان، نبیل منظور، سجاد رشید، سید فخر علی شاہ ہیڈ کوچ، محسن خان ٹیم منیجر اور ٹیم لیڈر سید خاور شامل ہیں،ایمریٹس دبئی لٹل لیگ بیس بال گراؤنڈ میں کھیلے گئے ایونٹ میں گرین شرٹس نے روایتی حریف بھارت کو پہلے میچ میں زیر کرنے کے بعد دوسرے مقابلے میں 2۔11 سے کامیابی سمیٹنے کے بعد سیریز اپنے نام کی،پاکستان کی طرف سے کپتان عمیر بھٹی، مصدق حنیف، محمد عثمان، عمیر امداد بھٹی،ذاکر آفریدی سید ، امین آفریدی اور عبدالرحمن کی عمدہ کارکردگی نے گرین شرٹس کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا،پاکستان بیس بال فیڈریشن کے چیئرمین شوکت جاوید اور صدر سید خاور شاہ نے کہا کہ قومی بیس بال ٹیم کی کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔