ایشین نیٹ بال چیمپین شپ آج سے ملائیشیا میں شروع ہوگی

ایشین نیٹ بال چیمپین شپ آج سے ملائیشیا میں شروع ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آئی این پی)ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ آج سے ملائیشیا میں شروع ہوگی، جس میں چھ ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جن میں سنگاپور، پاکستان، بھارت، ملائیشیا، برونائی اور ہانگ کانگ شامل ہیں۔ ملائیشیا کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ پاکستان اپنا پہلا میچ سنگاپور کے خلاف 13 دسمبر کو صبح دس بجے اور اسی روز دوسرا میچ بھارت کے خلاف شام چھ بجے کھیلے گا۔تیسرا میچ ہانگ کانگ کے خلاف 14 دسمبر کو جبکہ ملائیشیا کے خلاف 15 دسمبر کھیلا جائے گا۔قومی ٹیم محمد اختر کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں صمد مسعود ( نائب کپتان )، عابد علی انصاری، محبوب شاہ، علی رضا فرید، عثمان بشیر، حارث کمال، نصیب رضا، محمد خورشید ، یاورخان، محمد رضوان، معصوم عباس اور رانا زاہد اقبال شامل ہیں۔ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن نے محمد انوار انصاری کو کوچ ، یاسر جاویدکو اسسٹنٹ کوچ اور محمد ریاض کو مینیجر مقرر کیا ہے جبکہ مدثر آرائیں چیف دی مشن ہونگے۔