فلمیں بچوں کو تعلیم دینے کا بہترین ذریعہ ہیں،روینہ ٹنڈن

فلمیں بچوں کو تعلیم دینے کا بہترین ذریعہ ہیں،روینہ ٹنڈن
 فلمیں بچوں کو تعلیم دینے کا بہترین ذریعہ ہیں،روینہ ٹنڈن

  

ممبئی (نیٹ نیوز)بالی وڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن نے کہا ہے کہ فلمیں بچوں کو تعلیم دینے اور سکھانے کا بہترین ذریعہ ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق روینہ ٹنڈن نے بچوں کے لئے سمائیل انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے تیسرے ایڈیشن کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صرف اور صرف بچوں کے لئے فلم فیسٹیول باعث فخر ہے ، وہ چاہتی ہیں کہ بچے اس سے جو کچھ سیکھیں گے اپنی روز مرہ زندگی میں اس کی تقلید کرنے کا عہد کریں۔ انہوں نے کہا کہ فلمیں ہمارے بچوں کی تعلیم اور سیکھنے کا بہترین تجربہ ہیں اوربچوں کو اچھے اور برے میں فرق سکھانے کے لئے یہ بہترین وقت ہے۔ فلم فیسٹیول میں 30 سے زائد ممالک کی 100 سے زائد فلمیں دکھائی جائیں گی۔

مزید : کلچر