اداکارہ زارا نور عباس اور اسد صدیقی کی شادی طے پاگئی

اداکارہ زارا نور عباس اور اسد صدیقی کی شادی طے پاگئی
 اداکارہ زارا نور عباس اور اسد صدیقی کی شادی طے پاگئی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ زارا نور عباس اور اسد صدیقی کی شادی طے پاگئی ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ دونوں کی شادی ماہ رواں کے آخری ہفتے کراچی میں نہایت دھوم دھام سے ہوگی جس کی تیاریاں عروج پر ہیں اور اس سلسلے میں دعوت نامے بھی تقسیم کئے جارہے ہیں۔ شادی میں شوبز سے وابستہ افراد کی کثیر تعداد مدعو کی جارہی ہے جس میں نامور فنکار شامل ہیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ شادی دونوں کی پسند اور فیملیز کی مشاورت سے ہورہی ہے۔چند ماہ پہلے منگنی کی تقریب رازداری سے منعقد کی گئی تاہم شادی دھوم دھام سے کی جائے گی۔اسد صدیقی اداکار عدنان صدیقی کے بھانجے ہیں جو بہت سے ڈراموں کے ذریعے ڈرامہ انڈسٹری میں بہت پہلے شناخت بناچکے ہیں۔ ان کے اہم ڈراموں میں ڈولی کی آئے گی بارات، زندان، خدا دیکھ رہا ہے، صنم، عنایا تمھاری ہوئی، ممکن، شکوہ، میرے اپنے، مجھے قبول ہے، ناٹک، دریچہ، چھوٹی،میری ماں اور بہو بیگم سمیت بہت سے دیگر ڈرامے شامل ہیں۔زارا نور عباس اداکارہ اسما عباس کی بیٹی ہیں جو تعلیمی سلسلے میں کچھ عرصہ امریکہ میں بھی مقیم رہیں۔انہوں نے ہم ٹی وی کی سیریل ’’ دھڑکن‘‘ سے کیریئر کا آغاز کیا جس کا شمار سپرہٹ ڈراموں میں ہوتا ہے لیکن بعد ازاں انہوں نے فیشن ڈیزائننگ میں مصروفیت کی وجہ سے اداکاری سے عارضی کنارہ کشی کرلی۔ان دنوں نجی ٹی وی سے آن ائر سیریل خاموشی میں ان کی پرفارمنس بہت پسند کی جارہی ہے۔اسد صدیقی اور زارا نور عباس نے گزشتہ دنوں لاہور میں برائیڈل شو میں شوسٹاپر کے طور پر انٹری دی جہاں انہیں بے پناہ داد ملی۔

مزید : کلچر