ایک فلم بننے سے سینکڑوں لوگوں کو روزگار ملتاہے،حمیرا چنا

ایک فلم بننے سے سینکڑوں لوگوں کو روزگار ملتاہے،حمیرا چنا
 ایک فلم بننے سے سینکڑوں لوگوں کو روزگار ملتاہے،حمیرا چنا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (آن لائن)گلوکارہ حمیرا چنا نے کہا ہے کہ صرف ایک فلم کے بننے سے سینکڑوں لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر آتے ہیں،اگر پاکستانی فلم انڈسٹری عروج حاصل کرے گی تو لا محالہ گلوکار بھی اس سے مستفید ہوں گے ۔اپنے ایک انٹر ویو میں حمیرا چنانے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ ہمیشہ معیاری شاعری کو گیت کی شکل میں پیش کیا اور مستقبل میں بھی اس پر کاربند رہوں گی ۔ گلوکارہ نے کہا کہ موسیقی میرے خون میں شامل ہے اور اسے میرا جنون بھی کہا جا سکتا ہے جب تک ہمت ہے گلوکاری سے وابستہ رہوں گی ۔

مزید :

کلچر -