اچھی فلمیں پاکستان کوانٹرنیشنل مارکیٹ تک لے جاسکتی ہیں،عروج کاظمی

اچھی فلمیں پاکستان کوانٹرنیشنل مارکیٹ تک لے جاسکتی ہیں،عروج کاظمی
 اچھی فلمیں پاکستان کوانٹرنیشنل مارکیٹ تک لے جاسکتی ہیں،عروج کاظمی

  

لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ و ماڈل عروج کاظمی نے کہا ہے کہ منفرد موضوعات اورلوکیشنزکا انتخات ان کی فلموں کو مقبول بنانے میں اہم کردارا دا کرتا ہے جدید ٹیکنالوجی بھی ان کی فلموں کی کامیابی میں چارچاند لگاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اچھے اورمنفرد موضوعات پربننے والی فلمیں ہی پاکستان فلم انڈسٹری کوانٹرنیشنل مارکیٹ تک لے جاسکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھرمیں سینما گھروں کی تعداد میں اضافہ اورامپورٹ قوانین کے تحت لائی جانے والی فلموں نے شائقین کوگھروں سے دوبارہ سینما تک پہنچایا ہے۔

مزید : کلچر