پاکستانی فلموں کی کامیابی نے نئی راہیں کھول دیں،ثانیہ سعید

پاکستانی فلموں کی کامیابی نے نئی راہیں کھول دیں،ثانیہ سعید
 پاکستانی فلموں کی کامیابی نے نئی راہیں کھول دیں،ثانیہ سعید

  

لاہور (آن لائن)سینئر اداکارہ ثانیہ سعید نے کہا ہے کہ پاکستانی فلموں کی کامیابی نے نئی راہیں کھول دیں، اچھے نتائج کے لیے محنت کرنا پڑتی ہے فن ایک سمندر کی طرح ہیں جہاں ہر روز کچھ نہ کچھ سیکھنے کو ملتا ہے ہر بار کچھ ہٹ کر ہی کرنے کی کوشش کرتی ہوں جس کے لیے میرا فوکس اسکرپٹ اور کردار ہوتا ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں ثانیہ سعید نے کہا کہ ہمارے دور میں پروڈیوسر سمیت پوری ٹیم پروجیکٹ کو معیاری بنانے کے لیے محنت کرتے کئی دنوں تک ریہرسلز ہوتیں۔ اب تو ہر کام افراتفری میں کیا جا رہا ہے۔ ایکٹر، ڈائریکٹر سمیت سبھی بزنس کر رہے ہیں۔ بزنس کرنا کوئی جرم نہیں مگر اس کے لیے معیار کو نظر انداز کرنا درست نہیں۔

مزید : کلچر