راحت فتح علی کو15 دسمبر تک 20 لاکھ روپے جمع کرانے کی ہدایت

راحت فتح علی کو15 دسمبر تک 20 لاکھ روپے جمع کرانے کی ہدایت
 راحت فتح علی کو15 دسمبر تک 20 لاکھ روپے جمع کرانے کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)فیڈرل بورڈآف ریونیو نے بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خاں کو ٹیکس کے لئے نوٹس جاری کردیا جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پندرہ دسمبر تک بیس لاکھ روپے جمع کرائیں۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر کا کہنا ہے کہ گلوکار راحت فتح علی خاں کے ذمے ایڈوانس ٹیکس کے 20 لاکھ روپے واجب الادا ہیں جس کی وصولی کے لئے انہیں نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ گلوکار کو 15 دسمبر تک کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 15 دسمبر تک ایڈوانس ٹیکس جمع کرا دیں۔ واضح رہے کہ تقریباً 6 ماہ قبل بھی ایف بی آرکی جانب سے راحت فتح علی خاں کوبیرون ملک کنسرٹس سے حاصل ہونے والی آمدنی ظاہر نہ کرنے پر نوٹس جاری کیا گیا تھا۔
ایف بی آر ترجمان کا کہنا تھا کہ راحت فتح علی خاں نے 3 برسوں میں بیرون ملک کنسرٹس کرکے کروڑوں روپے کمائے لیکن اس آمدنی کو سالانہ گوشواروں میں ظاہر نہیں کیا۔

مزید :

کلچر -