ورون دھون نے کپڑے سلائی کرنے کی تربیت لیناشروع کر دی

ورون دھون نے کپڑے سلائی کرنے کی تربیت لیناشروع کر دی
ورون دھون نے کپڑے سلائی کرنے کی تربیت لیناشروع کر دی

  

ممبئی (نیٹ نیوز)بالی وڈ اداکار ورون دھون نے فلم سوئی دھاگہ کے لئے کپڑے سلائی کرنے کی تربیت لیناشروع کر دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار ورون دھون نے ٹوئٹر پر اپنی تازہ تصویر شیئر کی ہے جس میں ورون سلائی مشین پر کپڑے سلائی کرنے کی تربیت حاصل کر رہے ہیں، فلم میں اداکار ورون دھون اور انوشکا شرما پہلی بار اکھٹے جلوہ گر ہوں گے، فلم کی عکسبندی آئندہ سال جنوری میں شروع کی جائے گی۔

مزید : کلچر