احسن خان کی فلم’’چھپن چھپائی ‘‘ 29 دسمبر کوریلیزہوگی

احسن خان کی فلم’’چھپن چھپائی ‘‘ 29 دسمبر کوریلیزہوگی
 احسن خان کی فلم’’چھپن چھپائی ‘‘ 29 دسمبر کوریلیزہوگی

  

کراچی (اے پی پی) پاکستان کے مشہور ایکٹر اور ماڈل احسن خان کی نئی آنے والی فلم ’’چھپن چھپائی ‘‘29دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی ،فلم کی کاسٹ میں احسن خان کے ساتھ لیڈرول میں نیلم منیر سامنے آئے گی،جبکہ دیگر کاسٹ میں طلعت حسین ،جاوید شیخ،ارشد محمود،عدنان جعفر اورسکنیہ سمو شامل ہیں۔فلم کی کہانی کے حوالے سے احسن خان کا کہنا ہے کہ یہ ایک کامیڈی فلم ہے جس میں نوجوان بے روزگارہیں اور وہ جلد امیر ہونا چاہتے ہیں ،اس مقصد کے لئے وہ گنڈا گردی کرتے ہیں اور اغوا برائے تاوان کی کارروائیوں میں ملوث ہو جاتے ہیں ،ظاہر ہے کہ جب کوئی قانون توڑے گا تو اسے اس کے نتائج تو بھگتناتو پڑیں گے۔محسن علی اس فلم کے ہدایات کار اور لکھاری ہیں جو اس سے پہلے پاکستانی فلم انڈسٹری کی کامیاب فلم’’ نامعلوم افراد‘‘ بھی لکھ چکے ہیں ،جبکہ اس کے فلم ساززید شیخ اور رائے خان ہیں۔چھپن چھپائی کو دنیا بھرمیں 29 دسمبر2017 کو ریلیز کیا جائے گا ۔

مزید : کلچر