رجنی کانتھ نے زندگی کی 67 بہاریں دیکھ لیں
ممبئی (نیٹ نیوز) بالی وڈ کے سپر سٹار اداکار رجنی کانتھ نے زندگی کی 67 بہاریں دیکھ لیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار رجنی کانتھ 12 دسمبر 1950 میں پیدا ہوئے جن کا اصل نام شیواجی راؤ گیکوڑ ہے ۔انہوں نے 1975 میں تامل فلم اپوروا راگنگل سے فلمی دنیا میں قدم رکھا ۔ انہوں نے 150 سے زائد فلموں میں کام کیا ۔انہوں نے 1983 میں ہندی فلم اندھا قانون ، جیت ہماری ، 1984 میں میری عدالت ، گینگوا ، جون جانی جنردھن1991 میں پھول بنے انگارے ودیگرفلمیں شامل ہیں۔
، ہم ، خون کا راز ، روبوٹ اور دیگر متعدد فلمیں کیں۔ انہیں بہترین اداکاری کی بدولت متعدد ایوارڈز سے نوازا گیا۔جنوبی بھارت میں ہندو ان کی اپنے کسی دیوتا کی طرح پرستش کرتے اور ان پر چڑھاوے چڑھاتے ہیں۔