فنکار کی سب سے بڑی سفارش اس کااپنا کام ہوتا ہے،ذویا علی

فنکار کی سب سے بڑی سفارش اس کااپنا کام ہوتا ہے،ذویا علی
 فنکار کی سب سے بڑی سفارش اس کااپنا کام ہوتا ہے،ذویا علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ و پرفارمر ذویا علی نظامی نے کہا ہے کہ ٹی وی کے فنکاروں کو فلم میں کام کرنے کے کے لئے زیادہ محنت نہیں کرنا پڑتی،شوز میں اداکاری اور اعضاء کی شاعری میں کام کرنے کے بعد اب میری توجہ فلموں میں اداکاری کی طرف مبذول ہوگئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ٹی وی میں کام کرنے کا بہت عمدہ رسپانس ملا ہے۔ امید ہے کہ ڈراموں اور فلموں میں بھی جلد اپنا منفرد مقام بنانے میں کامیاب ہوجاؤں گی۔
ان کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان میں معیاری فلمیں بن رہی ہیں ان فلموں میں نئے فنکاروں کو بھی اداکاری دکھانے کے مواقع مل رہے ہیں جبکہ ہمارے ہاں متعدد ٹی وی چینلز کھل جانے کے باعث بننے والے ڈراموں کی تعداد بھی بہت ہوگئی ہے اور ڈراموں میں بھی روز بروز نئے ٹیلنٹ کو متعارف کروایا جارہا ہے۔

مزید :

کلچر -